Thursday, March 28, 2024

روسی سکائی ڈائیور نے 25ہزار 262 فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر ریکارڈ بنا دیا

روسی سکائی ڈائیور نے 25ہزار 262 فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر ریکارڈ بنا دیا
October 27, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) روسی شہری نے پچیس ہزار دو سو باسٹھ فٹ بلند پہاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق روس کے ولیری روزوف نے پچیس ہزار دو سو باسٹھ فٹ بلندی سے چھلانگ لگانے کیلئے سخت محنت کی۔ بیس کیمپ تک پہنچنے کیلئے اکیس دن لگانے والا روسی سکائی ڈائیور صرف تین منٹ میں ہی بحفاظت زمین پر اتر گیا۔ snow1 جب اس کے پاﺅں زمین سے لگے تو اس وقت تک وہ دنیا کی چھٹی سب سے بلند پہاڑی سے چھلانگ کا نیا ریکارڈ قائم کر چکے تھے۔