Friday, April 26, 2024

روسی سائنس فکشن فلم ”اٹریکشن“ 27 جنوری کو پردہ سیمیں کی زینت بنے گی

روسی سائنس فکشن فلم ”اٹریکشن“ 27 جنوری کو پردہ سیمیں کی زینت بنے گی
January 11, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن فلموں کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ ایکشن سے بھرپور روسی فلم ”اٹریکشن“ ستائیس جنوری کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم ”اٹریکشن“ کی کہانی ماسکو میں آسمان سے اترنے والی ایسی آفت کےگرد گھومتی ہے جو پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔

خلا سے اترنے والی خوفناک مشینی مخلوق ماسکومیں تباہی پھیلا دیتی ہے۔ سکیورٹی ادارے اس آفت کا مقابلہ کرنے کے لیے سرجوڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔ فلم کی ہدایات فیڈور بونڈرچک نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں اولگ مونشیکوف، الیگزینڈر پیٹروف اور رینال مخامیتو شامل ہیں۔ فلم ستائیس جنوری کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔