Thursday, April 18, 2024

روسی راکٹ قازقستان سے تین خلانوردوں کو لیکر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ، جاپانی اور روسی خلا باز سوار

روسی راکٹ قازقستان سے تین خلانوردوں کو لیکر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ، جاپانی اور روسی خلا باز سوار
July 23, 2015
قازقستان (ویب ڈیسک) روسی سویوز راکٹ دو ماہ کی تاخیر کے بعد قازقستان سے تین خلا نوردوں کو لیکر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہو گیا۔ سولہ منزلہ راکٹ میں امریکی، جاپانی اور روسی خلا باز سوار ہیں۔ بیالیس سالہ لنگرین، اکاون سالہ کونو نینکو اور پینتالیس سالہ یووی کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں شمولیت کے بعد خلانوردوں کی تعداد چھے ہفتوں کے دوران پہلی بار چھے ہو جائے گی۔ اس سے پہلے تین راکٹ خلا میں پہنچنے سے پہلے ہی تباہ ہو چکے ہیں۔ اس خلائی مشن پر سو ارب ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔ سویوز خلائی مشن کے بعد جاپان بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر رسد پہنچانے کے لیے اگلے ماہ ایک راکٹ خلا میں بھیجے گا۔