Friday, May 17, 2024

روسی رافٹرز نے دریائے سندھ میں رافٹنگ کا آغاز کردیا

روسی رافٹرز نے دریائے سندھ میں رافٹنگ کا آغاز کردیا
March 24, 2021

سکردو (92 نیوز) روسی رافٹرز نے دریائے سندھ میں رافٹنگ کا آغاز کر دیا، رافٹرز دریائے سندھ میں پہلی بار روسی بوبلک رافٹر استعمال کریں گے۔

11 رکنی روسی رافٹرز کی ٹیم نے گزشتہ روز سکردو میں کچورا کے مقام پر پڑاؤ ڈالا اور دریائے سندھ میں رافٹرینگ کے لیے اپنا سامان تیار کیا،روسی رافٹرز نے آج صبح کچورا سے جگلوٹ گلگت تک اپنے سفر کا آغاز کیا جہاں وہ پانچ روز میں 175 کلو میٹر دریائی سفر طے کریں گے۔

روسی رافٹرز کے مطابق ہمالیہ اور قراقرم کے سنکلاخ چٹانوں کے درمیان دریا پر رافٹرینگ کا تجربہ انتہائی دلکش اور منفرد ہوگا، روسی رافٹرز پہلی بار دریائے سندھ میں روسی بوبلک رافٹر استعمال کریں گے۔

 دریائے سندھ پر سفر مکمل ہونے کے بعد روسی رافٹرز دریائے غذر اور دریائے ہنزہ میں بھی رافٹرینگ کریں گے۔