Friday, May 17, 2024

روسی دارالحکومت ماسکو میں کورونا کیسز بڑھنے پر آج سے گیارہ روز کے لیے لاک ڈاؤن

روسی دارالحکومت ماسکو میں کورونا کیسز بڑھنے پر آج سے گیارہ روز کے لیے لاک ڈاؤن
October 29, 2021 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) روسی دارالحکومت ماسکو میں کورونا کیسز بڑھنے پر آج سے گیارہ روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

 خبرایجنسی کے مطابق سات نومبر تک اسکول، دکانیں، ریسٹورنٹس اور پارکس بند رہیں گے۔ میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیا کی فراہی والی دکانیں کھلی رہیں گی۔ روس میں اب تک صرف 32 فیصد آبادی نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی ہے۔