Saturday, April 27, 2024

روسی خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے منسلک ہونے میں ناکام

روسی خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے منسلک ہونے میں ناکام
April 30, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) روسی خلائی جہازتکنیکی مسائل کے باعث بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے منسلک نہ ہوسکا جس کی وجہ سے خلائی جہاز واپس زمین کی طرف گرنے لگا ہے۔ روسی خلائی ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں پروگریس فائیونائن نامی خلائی جہازکوکامیابی سے روانہ کیاگیا تھاجہاں اسے آج بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے منسلک ہوناتھا تاہم خلامیں پہنچنے کے بعد اس کارابطہ زمین کے کنٹرول سینٹرسے منقطع ہوگیا۔ یورپی خلائی ایجنسی کاکہناہے کہ اگرروسی ماہرین خلائی جہاز کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے تووہ ایک ہفتے سے زائدعرصے تک مدارمیں گردش کرتا رہے گااورپھربتدریج زمین کی جانب بڑھے گا اورکوشش کی جائے گی کہ اسے سمندرکی جانب گرایاجائے گا۔