Friday, May 17, 2024

روسی حکومت کے ناقد الیکسی ناوالنی علاج کیلئے ائیرایمبولینس کے ذریعے برلن منتقل

روسی حکومت کے ناقد الیکسی ناوالنی علاج کیلئے ائیرایمبولینس کے ذریعے برلن منتقل
August 22, 2020

ماسکو ( 92 نیوز) روسی حکومت کے ناقد الیکسی ناوالنی کو علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے برلن پہنچا دیا گیا۔شبہ ہے کہ انہیں زہر دیا گیا ہے۔

 روسی صدر پیوٹن کے ناقد چوالیس سالہ ناوالنی شدید علالت کے باعث جمعرات کے دن اچانک کومے میں چلے گئے تھے۔

جمہوریت نواز ناوالنی کے ساتھیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر پوٹن نے انہیں زہر دلوایا ہے۔ تاہم روسی ڈاکٹروں کے مطابق طبی ٹیسٹوں کے مطابق ایسا امکان نہیں کہ انہیں زہر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ناوالنی کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں کوما کی حالت میں جرمنی منتقل کیاگیا۔