Sunday, September 8, 2024

روسی جہاز عالمی خلائی سٹیشن پر موجود خلانوردوں کیلئے خوراک لے کر روانہ ہو گیا

روسی جہاز عالمی خلائی سٹیشن پر موجود خلانوردوں کیلئے خوراک لے کر روانہ ہو گیا
July 17, 2016
ماسکو (ویب ڈیسک) روس کا ایک کارگو خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا نوردوں کے لیے خوراک لے کر روانہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس کی فیڈرل اسپیس ایجنسی نے ایک کارگو خلائی جہاز قازقستان کے خلائی مرکز سے خلا میں چھوڑ دیا ہے۔ کارگو جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا نوردوں کےلئے تین ٹن خوراک، فیول اور ضرورت کی دیگر اشیاءلے کر جا رہا ہے۔ پراگریس سکسٹی فور نامی کارگو جہاز کل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جڑ جائے گا اور چھ ماہ تک انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے ساتھ ہی رہے گا۔