Monday, September 16, 2024

روسی جنگی بحری جہازکاکارگو جہازسےتصادم،موقع پر ڈوب گیا

روسی جنگی بحری جہازکاکارگو جہازسےتصادم،موقع پر ڈوب گیا
April 28, 2017
انقرہ (ویب ڈیسک)روس کا جنگی بحری جہاز ترکی کے ساحل کے قریب ایک کارگو جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا جبکہ عملے کے تمام اٹھہتر ارکان کو بچا لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق  روس کا جنگی بحری جہاز” لیمن“ بحیرہ اسود میں ایک کارگو جہاز سے ٹکرانے کے بعد سمندر میں غرق ہو گیا روسی وزارت دفاع کے مطابق حادثے کے بعد عملے کے ارکان نے بحری جہاز کو ڈوبنے سے بچانے کی کوششیں کیں لیکن کامیاب نہ ہوسکے تاہم بروقت امدادی کارروائیوں کی وجہ سے جہاز کےعملے کے تمام اٹھہتر ارکان کو بچا لیا گیا ترکی کی کشتیوں نے ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لیا۔