روسی جاسوس پر قاتلانہ حملے کا معاملہ ،14ممالک کا روسی سفیروں کو نکالنے کا اعلان
لندن ( 92 نیوز ) لندن میں سابق روسی جاسوس پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر امریکا سمیت 14 ممالک نے برطانیہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے روسی سفیروں کو نکالنے کا اعلان کر دیا ۔
امریکا نے 60 روسی سفیروں کو جاسوس قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ۔
ریاست واشنگٹن کے دارالحکومت سی ایٹل میں روسی قونصل خانہ بند کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ۔