Monday, September 16, 2024

روسی بحری پریڈ میں پہلی مرتبہ پاکستانی بحری بیڑہ بھی حصہ لے گا

روسی بحری پریڈ میں پہلی مرتبہ پاکستانی بحری بیڑہ بھی حصہ لے گا
July 28, 2018
ماسکو (92 نیوز) روس میں ہونے والی سالانہ''روسی بحری پریڈ'' 29 جولائی کو سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہو گی جس میں پہلی مرتبہ پاکستانی بحری بیڑہ بھی حصہ لے گا۔ روس میں ہر سال جولائی کے آخری اتوار کو ''نیوی ڈے ''کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر جنگی بحری بیڑوں اور آبدوزوں کی خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس ہی روایت کے پیش نظر کل انتیس جولائی کو سینٹ پیٹرزبرگ میں نیوی ڈے بھرپورجوش وجذبہ کے ساتھ منایا جائے گا جس میں پہلی بار پاکستانی بحری بیڑہ بھی شرکت کرے گا۔ یہ بحری پریڈ سینٹ پیٹرزبرگ میں نیوایورسے بالٹکس تک ایک وسیع و عریض سمندری حدودپرہوگی جس میں روسی بحریہ کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بحری پریڈ کا معائنہ کریں گے۔ اس بحری پریڈ میں فصائیہ کے جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، جنگی بحری بیڑے اور آبدوزیں حصہ لیں گی۔ پریڈ کی تیاریوں کے حوالے سے سینٹ پیٹرز برگ میں روس کے نیوی ڈے پریڈ کی ریہرسل بھی کی گئی ہے جس میں 40 طیارے اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔