Friday, May 17, 2024

روسی افواج کی کریمیا میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں شروع

روسی افواج کی کریمیا میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں شروع
March 21, 2021

ماسکو (92 نیوز) روسی افواج کی کریمیا میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں شروع ہو گئیں۔ زمینی ، فضائی اور سمندری افواج نے فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

جنگی مشقوں میں ہزاروں فوجیوں، ملٹری گاڑیوں اور جنگی جہازوں نے شرکت کی۔ ساحلوں پر گولہ باری کی مشق کی گئی۔ جنگی بحری جہازوں نے سمندورں پر حکمرانی کے جوہر دکھائے۔ جدید ملٹری ہیلی کاپٹروں نے بھی مشقوں میں شرکت کی۔

روسی جوانوں نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دشمن کے علاقے میں اترنے کی مشق کی۔ جدید جیٹ طیاروں کے ذریعے پائلٹس نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔