Wednesday, April 24, 2024

روسی اسنائپر نے مکمل اندھیرے میں تمام ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بناڈالا

روسی اسنائپر نے مکمل اندھیرے میں تمام ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بناڈالا
November 28, 2019
ماسکو ( 92 نیوز) روس میں ایک اسنائپر نے مکمل اندھیرے میں تمام ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنا ڈالا ۔ روسی میڈیا کے مطابق سرگئی شِماکوؤ نامی اس ماہر نشانہ باز نے خراب موسم اور اندھیرے کو شکست دیتے ہوئے دو کلومیٹر کے فاصلے سے اپنے تمام اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس تمام مشق کا مقصد روس کی ایک ہتھیار بنانے والی کمپنی کی نئی رائفل کی آزمائش تھی ،  طاقتور لانگ بیرل والی یہ رائفل نائٹ وژن اسکوپ سے آراستہ تھی۔ سرگئی نے اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے پانچ راؤنڈز فائر کیے۔ ہتھیار بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگلی آزمائش میں وہ ہدف کا فاصلہ بڑھا دے گے۔