Friday, April 26, 2024

روسو: آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں نو وکٹوں سے فاتح، ویسٹ انڈین ٹیم دوسری اننگز میں صرف دو سو سولہ رنز بنا پائی

روسو: آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں نو وکٹوں سے فاتح، ویسٹ انڈین ٹیم دوسری اننگز میں صرف دو سو سولہ رنز بنا پائی
June 6, 2015
روسو (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں نو وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ ویسٹ انڈیز کی ریاست ڈومینیکا کے شہر روسو میں کھیلے جانیوالے میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی نامکمل دوسری اننگز پچیس رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی لیکن کوئی بھی ویسٹ انڈین بلے باز کینگروز کے پیس اٹیک کا جم کر مقابلہ نہ کر پایا اور کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے اور پوری ٹیم صرف دو سو سولہ رنز بنا سکی۔ پہلی اننگز میں ایک سو ستر رنز کی برتری کی بدولت آسٹریلیا کو صرف سینتالیس رنز کا ہدف ملا جو اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یوں پانچ دن کا میچ صرف تین دن میں اختتام پذیر ہو گیا۔ پہلی اننگز میں ناقابل شکست سنچری بنانے پر ایڈم ووگز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا میچ گیارہ جون سے کینگسٹن میں کھیلا جائے گا۔