Friday, May 17, 2024

روس یوکرائن اور مغرب سے تصادم نہیں چاہتا، روسی صدر پیوٹن

روس یوکرائن اور مغرب سے تصادم نہیں چاہتا، روسی صدر پیوٹن
December 23, 2021 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) روسی صدر پیوٹن کہتے ہیں کہ روس یوکرائن اور مغرب سے تصادم نہیں چاہتا۔

روس کے صدر پیوٹن نے سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا تصادم روکنے کے لئے اگلے سال جنیوا میں مذاکرات ہونگے، نیٹو کے توسیع پسندانہ عزائم پر تحفظات ہیں۔

صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ روس یوکرائن اور امریکا کی پابندیوں کو مسترد کرتا ہے، نیٹو مشرقی یورپ میں فوجی مشقوں سے پرہیز کرے، نیٹو باز رہے تو یوکرائن سے تصادم نہیں ہوگا۔