Tuesday, April 23, 2024

روس کے چڑیا گھر میں سفید کینگرو کے بچے کی پیدائش، البینو گینگرو پہلی بار ماں کے تھیلی سے باہر نکل آیا

روس کے چڑیا گھر میں سفید کینگرو کے بچے کی پیدائش، البینو گینگرو پہلی بار ماں کے تھیلی سے باہر نکل آیا
June 5, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) روس کے یاروسلاول چڑیا گھر میں پیدا ہونیوالا ننھا البینو کینگرو ایک سال تک انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل رہنے کے بعد بالآخر سامنے آ گیا ہے۔ چڑیا گھر میں پیدا ہونیوالا ننھا کینگرو پیدائش کے بعد سے سال بھر ماں کی جھولی ہی میں رہا اور انتظامیہ سے آنکھ مچولی کھیلتا رہا لیکن آخرکار اس نے ماں کی گود سے نکلنے کا فیصلہ کر ہی لیا۔ سفید رنگ کا سرخ رنگ کی آنکھوں والا کینگرو البینو ہے اس کے ماں کی گود سے نکلنے پر چڑیا گھر انتظامیہ بہت خوش ہے۔ دنیا میں سے ہزار میں سے ایک کینگرو البینو ہوتا ہےاور سپیشل بچہ ہونے کی بنا پر ماں اس کا بڑا خیال رکھتی ہے وہ اب بھی دودھ پیتا ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی پیدائش جنگل میں ہوتی تو بچے کیلئے زندہ رہنا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ دھوپ کی وجہ سے ایک تو انہیں بہت جلن ہوتی ہے اور دوسرے وہ شکاریوں کی نظر میں بھی جلد آ جاتے ہیں۔ ماں بیٹا ہروقت ساتھ رہتے ہیں۔ سبزیاں، پھل اور پتے دونوں کی من بھاتی غذا ہے۔ انتظامیہ کا خیال ہے کہ البینو کی ماں ایک بار پھر امید سے ہے۔ یاروسلاول کے چڑیا گھر میں جانوروں کے خاندان میں ایک نئے اضافے کے بعد شہریوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔