Friday, May 17, 2024

روس کے پارلیمانی انتخابات ، پیوٹن کا پلڑا بھاری  : سروے

روس کے پارلیمانی انتخابات ، پیوٹن کا پلڑا بھاری  : سروے
September 18, 2016
ماسکو(ویب ڈیسک)روس میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق  صدرولادی میر پیوٹن کے حامیوں کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ روس کرائمیا میں اپنی پارلیمان کے انتخابات کا انعقادکررہا ہے۔ دوہزار چودہ  میں کرائمیا کا روس  کے ساتھ الحاق ہوگیا تھا جس کی عالمی سطح پر تنقید کی گئی تھی۔دوہزار گیارہ  میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کے شواہد سامنے آنے کے بعد سے بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ ووٹرز ایوان زیریں کے چارسو پچاس  ارکان کا آئندہ پانچ برسوں  کے لئے انتخاب کریں گے، اس وقت   ایوان زیریں میں پیوٹن مخالف ارکان کی تعداد انتہائی کم ہے۔ روس کی معیشت کے حوالے سے پائی جانے والی بے چینی اور یوکرین اور شام کو لے کر مغرب کے ساتھ کشیدگی کے باوجود بعض مبصرین نے انتخابی مہم کو حالیہ تاریخ میں غیر دلچسپ قراردیا ہے۔ بڑے پیمانے پر ووٹروں میں عدم دلچسپی کے باعث ٹرن آؤٹ کم ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔