Tuesday, April 16, 2024

روس کے پارلیمانی انتخابات میں صدر پیوٹن کی جماعت نے میدان مار لیا

روس کے پارلیمانی انتخابات میں صدر پیوٹن کی جماعت نے میدان مار لیا
September 20, 2021 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) روس کے پارلیمانی انتخابات میں صدر پیوٹن کی جماعت نے میدان مار لیا۔

روسی الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی نتائج میں حکمران جماعت یونائیٹڈ رشیا پارٹی نے 40 فیصد ووٹ حاصل کرلیے۔ حکمران جماعت کو کئی اہم علاقوں میں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

حکمران جماعت کی یہ ایک مضبوط جیت ہے، تاہم 2016 کے پارلیمانی انتخابات کے مقابلے میں کچھ کمزور کارکردگی ہے۔ ان انتخابات میں حکمران جماعت یونائیٹڈ رشیا پارٹی نے 54 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔