Thursday, May 9, 2024

روس کے وزیراعظم دیمیتری میدوف نے استعفی دے دیا

روس کے وزیراعظم دیمیتری میدوف نے استعفی دے دیا
January 15, 2020

 ماسکو (92 نیوز) روس کے وزیراعظم دیمیتری میدوف نے صدر ولادی میر پوٹن سے اختلافات پر کابینہ سمیت استعفی دے دیا ہے۔

روسی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ کابینہ نے صدر سے اختلافات کے باعث مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور صدر پوٹن نے نئی حکومت کی تشکیل تک وزیراعظم کو کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 روسی وزیراعظم کا کابینہ سمیت مستعفی ہونے کی خبر صدر پوٹن کی جانب سے اپنے خطاب میں آئندہ وزیراعظم کا انتخاب پارلیمان کے ذریعے کرنے کی تجویز سامنے آنے کے بعد آئی ہے۔

اپنے خطاب میں صدر پوٹن نے روس میں مضبوط صدارتی نظام کے قائم رہنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔ روسی صدر نے مستعفی وزیراعظم کو ڈپٹی ہیڈ آف رشیا کے عہدے پر تعینات کرنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔