Saturday, May 18, 2024

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
April 7, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی جی ایچ کیو آمد ہوئی جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی تعلقات میں وسعت، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا پاکستان، روس کیساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ دوطرفہ سطح پر فوجی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان، دیرپا افغان قیام امن کی ہر کاوش کا خیرمقدم کرتا ہے۔ پرامن افغانستان، خطے کیلئے فائدہ مند ہو گا۔ کسی ملک کے خلاف کوئی منفی سوچ نہیں رکھتے۔ علاقائی سالمیت، باہمی ترقی کیلئے خطے کے ممالک کیساتھ  ملکر کام کرتے رہیں گے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا پاک روس تعلقات درست سمت میں رواں دواں ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کو کثیرالجہتی شعبوں میں وسعت دی جائے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور روسی وزیر خارجہ کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات میں اضافے ، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔