Wednesday, April 24, 2024

روس کے مشرقی علاقے یاکوتیا میں دیوار کی ویڈٰیو نے دھوم مچادی

روس کے مشرقی علاقے یاکوتیا میں دیوار کی ویڈٰیو نے دھوم مچادی
January 22, 2018

ماسکو( 92 نیوز ) روس کے مشرقی علاقے یاکوتیا میں دیوار کی ویڈٰیو نے دھوم مچادی۔ اس دیوار کو مشہور ٹی وی سیریز گیمز آف تھرون میں سات سلطنتوں کے گرد بنی دیوار سے تشبیہ دی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو کو دیکھ کر سیاحوں کی بڑی تعداد نے علاقے کا رخ کرلیا ہے۔

تین سو میٹر بلند دیوار  مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔ جسے دیکھ کر کسی دیوملائی دنیا میں موجود ہونے کا احساس ہوتا ہے۔