Thursday, April 25, 2024

روس کے صدر کورونا متاثرین کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے

روس کے صدر کورونا متاثرین کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے
March 25, 2020

ماسکو ( 92 نیوز) دنیا کے دیگر ممالک کی طرح روس  بھی کورونا کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے ، صدر ولادی میر پیوٹن متاثرین کی عیادت کرنے اسپتال جاپہنچے ، حفاظتی لباس پہن کر مریض اور ڈاکٹر دونوں کی حوصلہ افزائی کی۔

روس میں کورونا کے وار جاری ہیں ، اب تک 495 افراد میں قاتل وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے ، جن میں سے ایک مریض ہلاک جب کہ بائیس صحتیاب ہوچکے ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں ،انھوں نے کووِڈ نائن ٹین کے ایک مریض کی عیادت کی،، اس موقع پر انھوں نے تمام حفاظتی تدابیر کو اپنایا تھا۔

پیلا حفاظتی لباس اور آلہ تنفس زیب تن کیے ولادی میر پیوٹن نے سرجیکل ماسک پہنے مریض سے بات چیت کی اور اس کی حوصلہ افزائی کی ، انھوں نے اسپتال کے چیف فزیشن سے بھی ملاقات کی۔

ولادی میر پیوٹن کورونا مریضوں سے براہ راست ملاقات کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہیں ، اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے ملک میں متاثرین اور ان کا علاج کرنے والوں سے بذریعہ ویڈیو لنک ملاقات کی تھی۔