Friday, May 17, 2024

روس کے شہر ماسکو سے داعش کے 6 دہشتگرد گرفتار

روس کے شہر ماسکو سے داعش کے 6 دہشتگرد گرفتار
April 30, 2019
ماسکو ( 92 نیوز) روس کے شہر ماسکو سے سکیورٹی ایجنسیز نے داعش کے 6 دہشتگرد گرفتار کر لئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے شہر ماسکو سے گرفتار ہونے والےشدت پسند مختلف ممالک میں اپنے مشن کو جاری رکھنے کیلئے ہم خیال لوگوں کو بھرتی کرنے میں مشغول تھے۔

مشرقی شام میں داعش کے حملے ،امریکی حمایت یافتہ 47 جنگجو ہلاک

تحقیقاتی کمیٹی نے واضح کیا کہ شدت پسندوں کو قانون نافذ کرنے والی اور خفیہ ایجنسیوں نے مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا۔ کمیٹی نے مزید بتایا کہ شدت پسندوں کے قبضے سے آتشیں اسلحہ ،ممنوعہ لٹریچر اور ڈیجیٹل مواد بھی برآمد ہوا۔