Tuesday, April 23, 2024

روس کے شہر سوچی میں شام کی صورتحال پر سہ فریقی کانفرنس

روس کے شہر سوچی میں شام کی صورتحال پر سہ فریقی کانفرنس
February 15, 2019
  ماسکو (92 نیوز) روس کے شہر سوچی میں شام کی صورتحال پر سہ فریقی کانفرنس ہوئی۔ ترکی ، روس اور ایران نے شام میں مکمل امن قائم کرنے پراتفاق کیا ہے۔ سوچی میں شام سے متعلق سہ فریقی سربراہی اجلاس  ہوا جس میں روس ترکی اور ایران کے صدور نے شرکت کی۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن، ترک صدر طیب اردوان اور ایرانی صدر حسن روحانی نے مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا  کہ شام میں امن قائم کرنے کیلیے پرامید ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ  امریکا کا شام سے نکلنا ایک مثبت قدم ثابت ہو گا۔ معاملے کا واحد حل یہی ہے کہ خطے کا مکمل کنٹرول شامی افواج کےحوالے کیا جائے۔ ایرانی صدر حسن روحانی بولے کہ وہ  پر امید ہیں کہ شام میں امن قائم ہوگا ۔ اجلاس سے قبل ایرانی صدر  کی ترک ہم منصب سے  ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں ترک صدر  نے اعلان کیا کہ ترکی ایران پر امریکی  پابندیاں نظرانداز کرکے باہمی تجارت  کے لیے تیار ہے۔