Saturday, April 20, 2024

روس کے ساتھ تعلقات بہتررکھنےمیں امریکا کا مفاد ہے: اوباما کی آخری پریس کانفرنس

روس کے ساتھ تعلقات بہتررکھنےمیں امریکا کا مفاد ہے: اوباما کی آخری پریس کانفرنس
January 19, 2017
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہےکہ روس کے ساتھ تعلقات بہتررکھنے میں امریکا کا مفاد ہے اسرائیل اورفلسطین پرکسی بھی قسم کا حل مسلط نہیں کرسکتے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کومشورہ دیا ہے کہ  اکیلے فیصلے کرنے سے اجتناب کریں۔ تفصیلات کےمطابق سبکدوشی سے قبل وائٹ ہائوس میں اپنی آخری پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنا امریکا کے  مفاد میں ہے،ایٹمی ہتھیاروں میں کمی سے متعلق روس تعاون نہیں کررہا تھا، یوکرائن پر حملے کی پاداش میں روس پر پابندیاں لگائیں ،،روس کی منفی سوچ نے مسائل اور کشیدگی کو جنم دیا۔ اوباما کا کہنا تھا کہ  فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں  فلسطین اسرائیل تنازع کا دو ریاستی حل دونوں ملکوں کے مفادمیں ہے،کئی عشروں کے بعداسرائیل کیلئے انتباہ لازمی تھا،اسرائیل اورفلسطین پرکسی بھی قسم کاحل مسلط نہیں کرسکتے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ  انہوں نے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ  کو مفید مشورے دیے ہیں،وہ انہیں نصیحت کرینگے کہ فیصلے اکیلے نہ کریں ڈونلڈ ٹرمپ کو کچھ وقت دینا ہوگا تاکہ وہ اپنی پالیسیاں واضح کرسکیں ۔ صدر اوباما کاکہنا تھا کہ  وہ اب کچھ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں،جلد ہی تصنیف و تالیف کی طرف آئوں گا ۔اوباما نے کہا کہ وہ ایک مطمئن انسان کے طور پر  وائٹ ہائوس سے رخصت ہورہے ہیں ۔۔