Friday, April 26, 2024

روس کے زیر انتظام علاقے چیچنیا میں انتظامیہ نے ایک مسجد کا افتتاح کیا

روس کے زیر انتظام علاقے چیچنیا میں انتظامیہ نے ایک مسجد کا افتتاح کیا
August 24, 2019
 ماسکو (92 نیوز) روس کے زیر انتظام علاقے چیچنیا میں انتظامیہ نے ایک مسجد کا افتتاح کیا جسے یورپ کی سب سے بڑی مسجد کہا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی حکام نے شرکت کی۔ سفید ماربل سے بنی اس خوبصورت مسجد کا نام حضرت محمدﷺ کے اسم مبارک پر رکھا گیا ہے اور اس میں 30 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسجد کے صحن میں پھولوں اور فواروں کو لگایا گیا ہے اور اس جگہ پر اضافی 70 ہزار نمازی آسکتے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں چیچن سربراہ رمضان کا کہنا تھا کہ یہ مسجد اپنے ڈیزائن میں منفرد اور اپنے سائز اور خوبصورتی میں شاہانہ ہے۔