Monday, May 13, 2024

روس کیساتھ لاہور تاکراچی گیس پائپ لائن منصوبے کا پلان تبدیل

روس کیساتھ لاہور تاکراچی گیس پائپ لائن منصوبے کا پلان تبدیل
September 1, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد روس  کیساتھ لاہور تاکراچی گیس پائپ لائن منصوبے کا پلان تبدیل کردیا گیا ۔ حکومت نے  51 تا 80فیصد رقم خود فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، 92 نیوز کو اہم سرکاری دستاویز موصول ہوگئی۔

روس کیساتھ لاہور تاکراچی گیس پائپ لائن منصوبے کا پلان تبدیل  ، مجوزہ 2.7ارب ڈالر مالیت کی پائپ لائن میں 95فیصد روسی سرمایہ کاری کا پلان ختم ہو گیا۔

92 نیوز کو موصولہ دستاویز کے مطابق  پٹرولیم ڈویژن نے گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد روس کیساتھ لاہور تا کراچی گیس پائپ لائن کی تعمیر کا فریم ورک اور حکمت عملی تبدیل کردی ۔ پائپ لائن منصوبے میں 95فیصد روسی سرمایہ کاری کی تجویز واپس لے لی گئی ۔

جی آئی ڈی سی کی رقم ملنے کے  باعث وفاقی حکومت نے روسی کنسورشیم کیساتھ جوائنٹ وینچر کے تحت پائپ لائن منصوبے میں 51تا80فیصد سرمایہ کاری بطور ایکویٹی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔روس کیساتھ کراچی سے لاہور نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کیلئے ایک ماہ کے دوران کمرشل ایگریمنٹ کیا جائے گا۔

روسی کمپنی ای ٹی کے تجربہ ومہارت نہ ہونے اور کرپشن کیس کےباعث مسترد ہوچکی ہے، 6ماہ میں گیس پائپ لائن پر کام شروع نہ ہوا تو 388ارب روپے کی وصولی رک جائے گی ۔ پٹرولیم ڈویژن کے حکام  کے مطابق  بڈنگ کے ذریعے منصوبے کی لاگت میں 1.5ارب ڈالر کمی لائی جاسکتی ہے۔ روسی کمپنیاں بطور ای پی ایم کنٹریکٹرز کام کرنے کیساتھ پائپ اور کمپریسر فراہم کریں گی۔