Wednesday, April 24, 2024

روس کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 8 طلبا ہلاک

روس کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 8 طلبا ہلاک
September 20, 2021 ویب ڈیسک

پر (92 نیوز) روس کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 8 طلبا ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق ایک طالب علم نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی، کئی طلبا نے پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر جانیں بچائی۔

روسی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، جس کی پہچان تیمور بیکمنسروف کے نام سے ہوئی ہے۔