Tuesday, April 23, 2024

روس کی فلسطین اوراسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیشکش

روس کی فلسطین اوراسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیشکش
November 24, 2018
ماسکو (92 نیوز) روس نے فلسطین اور اسرائیل میں تنازعات کے حل کیلئے ثالثی کا  کردار ادا کرنے کی پیش کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا  کہ ان  کا ملک   فلسطین اور اسرائیل میں کشید تعلقات کے خاتمے کیلئے  ثالث بننے پر تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  روس ، دونوں فریقین میں  امن مذاکرات کی میزبانی  کیلئے بھی  تیار ہے ۔ دوسری جانب  ہزاروں فلسطینی ہفتہ وار احتجاج کے سلسلے میں غزہ کی سرحد  کے قریب جمع ہوئے اور اسرائیلی بربریت کیخلاف مظاہرہ کیا۔ اس دوران صیہونی فورسز نے  فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شیلنگ برسائے جس کے نتیجے میں چودہ مظاہرین زخمی ہو گئے۔