Friday, May 3, 2024

روس کی بارہ ہزار فوجی اور دو سو پچاس لڑاکا طیاروں کے ساتھ فضائی دفاعی مشقیں

روس کی بارہ ہزار فوجی اور دو سو پچاس لڑاکا طیاروں کے ساتھ فضائی دفاعی مشقیں
May 27, 2015
مارینووکا (ویب ڈیسک) روس نے بڑے پیمانے پر فضائی دفاعی مشقیں شروع کر دیں جس میں بارہ ہزار فوجی اور اڑھائی سو لڑاکا طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ روس کی ٹی سنٹر نامی فوجی مشقیں کل تک جاری رہیں گی۔ روس کے مختلف فوجی اڈوں سے لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز مشقوں میں حصہ لینے کے لیے مارینووکا کے ائیرفیلڈ پر پہنچ گئے ہیں۔ روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی مشقوں کا مقصد ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فضائیہ کی تیاریوں کا معائنہ کرنا ہے۔ روس یوکرائن کا بحران شروع ہونے پر مغرب کے ساتھ کشیدگی کے آغاز کے بعد سے کئی بار بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کر چکا ہے۔