Saturday, April 20, 2024

روس کی ایران کو میزائل دفاعی نظام فراہم کرنے کی منظوری، امریکہ کی مخالفت

روس کی ایران کو میزائل دفاعی نظام فراہم کرنے کی منظوری، امریکہ کی مخالفت
April 14, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پوتین نے ایران کو جدید میزائل دفاعی نظام ایس تھری ہنڈرڈ فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ایران نے روس کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ امریکہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ روس کے صدر ولادی میر پوتین نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ایران کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام کی فروخت پر ستمبر دو ہزار دس میں عائد کی جانے والی پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ اس سے قبل روس نے تصدیق کی تھی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تیل کے بدلے مصنوعات کی تجارت بھی ایک سال سے جاری ہے  جو اس بات کی عکاس ہے کہ روس ایران تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ روسی حکومت کے یہ دونوں اعلانات چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان تہران کے ایٹمی پروگرام پر طے پانے والے عبوری معاہدے کے چند روز بعد سامنے آئے ہیں۔ ادھر امریکہ نے ماسکو کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔