Friday, March 29, 2024

روس کا طالبان کو شدت پسند تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کاعندیہ

روس کا طالبان کو شدت پسند تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کاعندیہ
October 22, 2021 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) روس نے طالبان کو شدت پسند تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا عندیہ دے دیا۔

صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس نے 2003 میں طالبان کو شدت پسند تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ اگست میں اقتدار پر قبضہ کرنے سے قبل طالبان نے کئی بار روس سے مذاکرات کئے۔ کوشش کر رہے ہیں افغانستان میں شدت پسندی غلبہ نہ پائے۔

پیوٹن نے کہا ملک چلانے کے لئے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنا ہونگے۔ طالبان کے پاس پیسے نہیں ہونگے تو کیسے ملک کا نظام چلائیں گے۔