Friday, May 3, 2024

روس کا شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت کا فیصلہ

روس کا شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت کا فیصلہ
July 6, 2015
ماسکو(ویب ڈیسک)رو س نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن اوفا میں ہونے والےشنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کرینگے۔ اس سے قبل روس پاکستان کو مستقل رکنیت دینے کے لیے ٹال مٹول کر رہاتھا جبکہ چین، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان تنظیم کی مستقل رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔ پاکستان کو اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت حاصل ہے۔