Thursday, April 25, 2024

روس کا شام اور عراق کو اسلحہ دینے کا اعلان

روس کا شام اور عراق کو اسلحہ دینے کا اعلان
April 23, 2015
ماسکو(ویب ڈیسک)روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ شدت پسند تنظیم داعش سے مقابلے میں مدد دینے کے لیے شام اور عراق کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ فی الوقت روس داعش کو اپنا اولین دشمن سمجھتا ہے کیوں کہ سینکڑوں روسی، یورپی اور امریکی شہری داعش میں شمولیت اختیار کرچکےہیں۔ جبکہ داعش میں شامل ہونے والے مغربی باشندے اپنے ملکوں کو واپس آرہے ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ اپنے آبائی ملکوں میں دہشت گردی کرسکتے ہیں ۔ عراق اور شامی افواج اور سکیورٹی اداروں کو ہتھیار فراہم کرکے روس کسی دوسرے ملک سے کہیں بڑھ کر ان کی مد دکررہا ہے  ۔