Tuesday, April 23, 2024

روس کا جوہری آبدوز سے بیلسٹک میزائل داغنے کا کامیاب تجربہ

روس کا جوہری آبدوز سے بیلسٹک میزائل داغنے کا کامیاب تجربہ
October 30, 2019
ماسکو(92 نیوز) روس نے جوہری آبدوز سے بیلسٹک میزائل داغنے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے فوجی مشقوں کے دوران میزائل برساتے جنگی ہیلی کاپٹروں کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔ روس نے ایک کے بعد ایک میزائل تجربہ اور آئے روز فوجی مشقوں کا انعقاد جنگی ساز و سامان کی تیاری میں خود انحصاری سے فوجی طاقت  کے ذریعے دنیا پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ روس نے اپنی نئی جوہری آبدوز کنیاز ولادیمیر سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بحیرہ ابیض کے پانی میں چھپی آبدوز سے بیلسٹک میزائل داغنے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے آرمی ایوی ایشن ڈے کے موقع پر کی گئی مشقوں کی ویڈیو جاری کی ہے، جن میں ایم آئی سیریز اور کے اے ففٹی ٹو ہیلی کاپٹرز کو شامل کیا گیا تھا۔ فضا سے سیدھا زمین پر میزائل برسانے ہوں یا گھومتے گھومتے گولوں کی برسات ہو روسی ہیلی کاپٹرز اپنے اہداف کو پلک جھپکنے میں تباہ کر دیتے ہیں۔