Friday, April 26, 2024

روس پاکستان کوخطرناک ترین4ایم آئی35ہیلی کاپٹرزدینےپررضامند

روس پاکستان کوخطرناک ترین4ایم آئی35ہیلی کاپٹرزدینےپررضامند
April 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاک روس تعلقات میں بہتری کےاشارے،روس پاکستان کو چار ایم آئی تھرٹی فائیو ہیلی کاپٹر دینے پر راضی ہو گیا، ان ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے حوالے سے معاہدہ  جون میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق روس پاکستان کودنیا کےخطرناک ترین4 ایم ائی 35 ہیلی کاپٹرزدینے پرراضی ہوگیا، ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرزکی خریداری کے حوالے سے معاہدہ جون میں ہوگا۔ پاکستان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرزکودہشتگردی کے خلاف جنگ میں استعمال کرے گا،  ہیلی کاپٹرزکی خریداری کےحوالے سے قیمت طے پاگئی ہے،ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز 2016 میں پاکستان کے حوالے کئے جائیں گے جبکہ ایم آئی 35 ہرقسم کے موسم میں کارگرہے اورگائیڈڈ اوران گائیڈڈ ہتھیارلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہیلی کاپٹرریڈارپرآئے بغیردن کے اوقات میں 10 میٹرجبکہ رات کے اوقات میں50 میٹرکی بلندی پرزمین اورپانی کی سطح پرپروازکرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ ایم آئی 35 جدید ترین نیوی گیشن سسٹم اورلیزررینج ٹارگٹ سسٹم سے لیس ہے،ہیلی کاپٹرز پیرا ٹروپرس کی منتقلی کے علاوہ 2ہزار500 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی خوبی بھی رکھتا ہے۔