Sunday, May 5, 2024

روس نے گوادر پورٹ کے ذریعے تجارت کیلئے باقاعدہ درخواست دیدی

روس نے گوادر پورٹ کے ذریعے تجارت کیلئے باقاعدہ درخواست دیدی
November 25, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)طویل عرصہ کے بعد روس کی انٹیلی جنس کے اعلٰی افسران کا دورہ پاکستان، پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی۔ روس نے گوادر پورٹ کے ذریعے تجارت کیلئے پاکستان کوباقاعدہ درخواست بھی دیدی۔

تفصیلات کےمطابق روس کی انٹیلی جنس کے اعلی افسران نے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران  خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی  اور گوادر پورٹ سے تجارت کرنے کی خواہش کا  بھی اظہار کیا۔اس موقع پرپاکستانی حکام نے روسی مہمانوں کو قیمتی تحائف بھی پیش کئے۔