Tuesday, April 23, 2024

روس نے کورونا وائرس کیخلاف دنیا کی پہلی ویکسین تیار کرلی

روس نے کورونا وائرس کیخلاف دنیا کی پہلی ویکسین تیار کرلی
August 11, 2020
ماسکو (92 نیوز) روس نے کورونا وائرس کے خلاف دنیا کی پہلی ویکسین تیار کرلی، صدر ولادی میر پیوٹن نے دوا کی رجسٹریشن کا اعلان کردیا ہے، جلد ہی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کردی جائے گی۔ دو کروڑ انسانوں کو متاثر کرنے والے کورونا وائرس کا توڑ آگیا، روس اس حوالے سے تمام ممالک پر بازی لے گیا، ماسکو کے گامالیا انسٹی ٹیوٹ نے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں انسانی ٹرائل مکمل کرلیے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کرتے بتایا ان کی اپنی بیٹی یہ دوا لے چکی ہے، انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کردی جائے گی۔