Wednesday, April 24, 2024

روس نے پاکستان کوجے ایف 17تھنڈرطیاروں کے انجنوں کی براہ راست فروخت کا معاہدہ کر لیا

روس نے پاکستان کوجے ایف 17تھنڈرطیاروں کے انجنوں کی براہ راست فروخت  کا معاہدہ کر لیا
December 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)روس نے پاکستان کو جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے انجنوں کی براہ راست فروخت کا  معاہدہ کر لیا ، ابتدائی طور پر روس پاکستان کو جے ایف 17 کے 10 انجن فراہم کرے گا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور روس نے دفاعی تعاون کے حوالے سے ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے، روس نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے انجنوں کی براہ راست فروخت کے لیے پاکستان سے معاہدہ کر لیا ہے، ابتدائی طور پر 10 انجن پاکستان کو فراہم کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے  کہ پہلے پاکستان چین سے روسی ساختہ انجن خرید رہا تھا، معاہدے کے بعد اب پاکستان روس سے براہ راست انجن خریدے گا۔ رانا تنویر نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی فروخت کے لئے پاکستان نے چار ممالک سے معاہدہ کرلیا ہے جس کے لئے لیٹرآف کریڈٹ جلد جاری کر دیئے جائیں گے۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت خود کفالت کی جانب گامزن ہے اور مقامی سطح پر تیار ہونے والے اسلحہ کی وجہ سے گزشتہ اڑھائی سالوں کے دوران قومی خزانہ کو ڈیرھ ارب ڈالرز کا فائدہ ہوا ہے۔