Friday, March 29, 2024

روس نے ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے پر گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا

روس نے ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے پر گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا
December 12, 2018
ماسکو (92 نیوز) روس نے ویب  بلیک لسٹ کی گئی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے پر گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا۔ روسی حکام کی جانب سے سرچ انجن گوگل کو پانچ لاکھ روبل جرمانہ کیا گیا۔ روس نے گوگل سے متعدد بلیک لسٹ ویب سائٹس کو سرچ انجن سے  ہٹانے کی درخواست کر رکھی تھی۔ تنقید کاروں کے مطابق روسی حکومت متعدد ویب سائٹس کو بلیک لسٹ کرکے مخالفین کی آواز کو دبانا چاہتی ہے ۔ ماضی میں گوگل کی جانب سے روس کے دباؤ پر یوٹیوب سے ویڈیوز بھی ہٹائی جاچکی ہیں۔