Saturday, April 20, 2024

روس نے وکٹری ڈے منانے کی تیاریاں شروع کر دیں

روس نے وکٹری ڈے منانے کی تیاریاں شروع کر دیں
June 20, 2020

ماسکو ( 92 نیوز) روس نے وکٹری ڈے منانے کی تیاریاں شروع کر دیں،تمام مسلح افواج کے فوجی دستوں نے ماسکو سنٹر میں ریہرسل کی، بڑی تعداد میں لوگ ماسک پہن کر ریہرسل سے لطف اندوز ہوئے۔

75سال قبل  دوسری جنگ عظیم ہوئی تھی جب روس نے  نازی جرمنی کو شکست دی تھی، روس ہرسال وکٹری ڈے بڑے جوش خروش سے مناتا ہے اور اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے۔

اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے وکٹری ڈے کی رعنائیاں بھی ماند پڑگئی لیکن روس نے 24جون کو اسے بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے، اسی مناسبت سے ماسکو سنٹر میں مسلح افواج کی ریہرسل ہوئی۔

روسی فضائیہ کے طیاروں نے بھی کرتب دکھائے اور آسمان کو رنگوں سے سجا دیا۔

روسی فوجیوں نے بھی ماسک اور گلوز پہن رکھے تھے، ہر سال کی طرح اس سال بھی وکٹری ڈے پریڈ کے موقع پر فوجی دستوں کی پریڈ اور جدید جنگی ساز و سامان کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔