Sunday, May 12, 2024

روس نے ناپسندیدہ ممالک کی فہرست بنانا شروع کر دی

روس نے ناپسندیدہ ممالک کی فہرست بنانا شروع کر دی
April 26, 2021

ماسکو (92 نیوز) امریکا اور اتحادی ممالک کی سفارتی محاذ آرائی کے بعد روس نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ روس نے ’’غیر دوستانہ ممالک‘‘ کی فہرست بنانا شروع کر دی۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ کے مطابق فہرست مرتب کرنے کا فیصلہ امریکا، اتحادی ممالک کے حالیہ اقدامات کے بعد کیا۔ امریکا تو اس فہرست کا حصہ لازمی ہو گا۔ غیردوستانہ ممالک سفارتی اور کونسلر مشنز میں روسی شہریوں کی خدمات حاصل نہیں کر سکیں گے۔