Saturday, April 20, 2024

روس نے شام سے اپنے فوجیوں کا انخلا شروع کردیا

روس نے شام سے اپنے فوجیوں کا انخلا شروع کردیا
January 6, 2017

  دمشق (ویب ڈیسک )روس نے شام سے اپنے فوجیوں کا انخلا شروع کردیا روسی فوج  کے ترجمان کاکہنا ہے کہ انکا ملک امن معاہدے کی مکمل پاسداری  کرتے ہوئے شام میں فوجیوں کی تعداد کم کررہاہے۔

تفصیلات کےمطابق ماسکو میں  پریس  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی فوج کےچیف آف  سٹاف جنرل ویلری گراسیموف کا کہنا تھا کہ  صدر ولادی میر پیوٹن  کے29دسمبر کے  فیصلے کے تحت شام میں  تعینات فوج کی تعداد میں کمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔شام کی حدود سے روس کے  ایئر کرافٹ کیریئر اور کچھ دیگر جنگی جہازوں نے واپسی کی راہ لے لی ہے ۔ واضح رہے کہ روس اور ترکی نے  شام میں امن معاہدہ کروانے کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا ۔ روس کی سربراہی میں شام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے  قازقستان کے دارالحکومت  آستانہ   میں  رواں ماہ  امن مذاکرات شروع ہورہے ہیں جس میں شامی مسئلے سے جڑے تمام فریقوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔