Thursday, May 9, 2024

روس نے داعش کی پاکستان سے تاجکستان منتقلی کے بیان کی تردید کر دی

روس نے داعش کی پاکستان سے تاجکستان منتقلی کے بیان کی تردید کر دی
February 1, 2019
 ماسکو (92 نیوز) روس نے داعش کی پاکستان سے تاجکستان منتقلی کے بیان کی سختی سے تردید کر دی۔ روسی وزارت خارجہ نے نائب وزیر داخلہ ایگور زوبوو کے پاکستان سے متعلق بیان کی سختی سے تردید کی۔ نائب وزیر داخلہ نے بیان دیا تھا کہ داعش کے دہشت گرد پاکستان سے تاجکستان منتقل ہو رہے ہیں۔ روس کے خبر رساں ادارے نے ایگور زوبو کے حوالے سے داعش کی خبر دی تھی۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ نائب وزیر داخلہ کی زبان پھسل گئی تھی جبکہ روس پاکستان سے منسوب بیان کی سخت الفاظ میں تردید کرتا ہے۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ افغان مسئلہ اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قریبی تعاون موجود ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔