Thursday, April 25, 2024

روس نے ایون گارڈ ہائپرسونک میزائلوں کا پہلا یونٹ فعال کر دیا

روس نے ایون گارڈ ہائپرسونک میزائلوں کا پہلا یونٹ فعال کر دیا
December 28, 2019
ماسکو (92 نیوز) سالوں کی محنت اور تجربات رنگ لے آئے۔ روس نے ایون گارڈ ہائپرسونک میزائلوں کا پہلا یونٹ فعال کر دیا۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایون گارڈ میزائل آواز کے مقابلے میں 27 گنا زیادہ رفتارسے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،،، اس دوران اپنا راستہ تبدیل کرنے کی غیر معمولی صلاحیت کے باعث کوئی بھی دفاعی نظام اسے پکڑ نہیں پائے گا۔ وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ہائپرسونک میزائل یونٹ کے محاذ سنبھالنے کی خبر دی اور تاریخی موقع پر روسی فوج اورقوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔ روسی صدر پیوٹن نے مارچ 2018 میں ایون گارڈ ہائپرسونک میزائل منصوبے سے پردہ اٹھایا تھا اور اس کا فعال ہونا روسی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔