Saturday, April 27, 2024

روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام مسترد کر دیا

روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام مسترد کر دیا
October 28, 2016
ماسکو (ویب ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے امریکی الزامات ”ہسٹیریا“ کا نتیجہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ روس امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوششوں میں ہے اور اسی وجہ سے امریکی سیاسی اداروں پر سائبر حملے کیے جا رہے ہیں۔ پیوٹن نے سوچی میں خارجہ پالیسی کے ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے الزامات پر ان کے دماغ میں ہسٹیریا جیسے لفظ کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ امریکی اشرافیہ قصے کہانیاں سنا کر حکومتی قرضوں اور پولیس کے تشدد جیسے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔