Friday, April 26, 2024

روس میں گلیشیئرز پگھلنے کے بعد 5 نئے جزیرے دریافت

روس میں گلیشیئرز پگھلنے کے بعد 5 نئے جزیرے دریافت
October 26, 2019
ماسکو ( 92 نیوز) روس میں گلیشیئرز پگھلنے کے بعد پانچ نئے جزیرے دریافت ہو گئے ۔ آرکٹک میں دریافت ہونے والے ان جزائر کا رقبہ 900 سے 54 ہزار پانچ سو اسکوائر میٹر ہے جو سائز میں 10 فٹ بال فیلڈز کے برابر ہیں۔ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آرکٹک ریجن میں 5 نئے جزیرے دریافت کئے ہیں، ان جزائر کا رقبہ 900 سے 54 ہزار پانچ سو سکویئر میٹر ہے جو سائز میں 10 فٹ بال فیلڈز کے برابر ہیں۔ ان جزائر کی سب سے پہلے نشاندہی 2016 میں روسی نیوی نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے کی تھی لیکن ان کی حتمی شناخت اس سال اگست اور ستمبر میں ہوئی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2015 سے 2019 تک گلیشیئرز پگھلنے  کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے، جو انسانی زندگی کیلئے بڑھتے خطرات کی جانب قدرت کا واضح اشارہ ہے۔