Thursday, April 18, 2024

روس میں پھنسے گلوکار فخر عالم کو نیا ویزا مل گیا

روس میں پھنسے گلوکار فخر عالم کو نیا ویزا مل گیا
October 30, 2018
ماسکو (92 نیوز) روس میں پھنسے گلوکار فخر عالم کو نیا ویزا مل گیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پاکستانی حکومت عوام اور روسی حکام کا شکر گزار ہوں۔ پاکستانی اداکار فخرعالم چھوٹے جہاز کے ذریعے دنیا کا چکر لگانے کے مشن پر ہیں۔ گزشتہ روز ویزا ایکسپائر ہونے پر انہیں روسی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔ فخر عالم نے کہا فلائٹ میں کچھ تاخیر ہوئی تو ویزے کی مدت ختم ہو چکی تھی، جس پر مجھے روس کے ایئر پورٹ پر بٹھا لیا گیا ۔ پاکستانی گلوکار نے دس اکتوبر کو امریکی ریاست فلوریڈا سے مشن پرواز کا آغاز کیا تھا۔ اٹھائیس روز پر مشتمل سفر میں وہ پچیس ممالک کا چکر لگائیں گے۔