Saturday, May 4, 2024

روس میں پولیس اپوزیشن پر چڑھ دوڑی،ایک ہزار گرفتار

روس میں پولیس اپوزیشن پر چڑھ دوڑی،ایک ہزار گرفتار
July 28, 2019
ماسکو ( 92 نیوز) روس میں پولیس اپوزیشن پر چڑھ دوڑی، ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ روس میں  دارالحکومت ماسکو میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے اپوزیشن ارکان  کو مقامی بلدیہ کے الیکشن میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے رہے۔

وزیراعظم عمران خان کو ولادی میرپیوٹن کی دورہ روس کی دعوت

مظاہرین کی جانب سے روسی صدر کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے، جس کے بعد ماسکو کی پولیس مظاہرین پر چڑھ دوڑی اور ڈنڈوں کی بارش کر دی۔ پولیس کے تشدد سے دو افراد کے سر بھی پھٹ گئے اور ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اس مظاہرے کا اعلان جیل میں قید اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی نے کیا تھا، تاکہ حکومت اپوزیشن کےاراکین کو 8 ستمبر کا بلدیہ الیکشن لڑنے دے۔ اپوزیشن کی روسی پارلیمنٹ میں کوئی سیٹ نہیں اور نہ ہی انہیں ملکی میڈیا پر وقت دیا جاتا ہے۔