Saturday, May 18, 2024

روس میں ٹرمپ کی تصویر والا ایک کلوگرام چاندی کا سکہ جاری

روس میں ٹرمپ کی تصویر والا ایک کلوگرام چاندی کا سکہ جاری
January 22, 2017

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی عوام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کا اظہار کرنے لگے۔ روسی کمپنی نے حلف برداری کی تقریب سے منسوب ٹرمپ کی تصویر والا ایک کلوگرام چاندی کا سکہ جاری کر دیا۔ کمپنی نے پانچ سونے کی آئٹمز بھی تیار کی ہیں جن پر ٹرمپ کی تصویر کندہ ہے۔

کمپنی کی جانب سے پانچ طلائی سکوں سمیت صرف پچاس سکے جاری کیے جائیں گے۔ ان سکوں کا قطر پانچ انچ تک ہے۔ سکوں پر خصوصی طور پر ’’ہمیں ٹرمپ پر اعتماد ہے‘‘ کندہ کیا گیا ہے۔